اسلام آباد(اپنا گلگت نیوز رپورٹ) اسلامی تحریک پاکستان، گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی راہنما علامہ شیخ مرزا علی اور سابق صوبائی وزیر دیدار علی کی قیادت میں جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مبشر لقمان قاضی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کو گلگت بلتستان کے تاریخی پس منظر اور آئینی محرومیو ں سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئیینی و سیاسی حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کرینگے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا مقدمہ ضرور لڑوں گا۔اگر گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ کو نہ بھگایا ہوتا تو آج بشام پاکستان کی آخری سر حد ہوتی۔

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2017/02/16708419_1316862985027286_7392320125256614303_n.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2017/02/16708419_1316862985027286_7392320125256614303_n-300x300.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
اسلام آباد(اپنا گلگت نیوز رپورٹ) اسلامی تحریک پاکستان، گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی راہنما علامہ شیخ مرزا علی اور سابق صوبائی وزیر دیدار علی کی قیادت میں جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مبشر لقمان قاضی بھی موجود...