اسلام آباد (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) اپنا گلگت کو باخبر زرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیر داخلہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کیساتھ ساتھ این ایف سی اور کونسل آف کامن انٹرسٹ سمیت دیگر تمام بین الصوبائی اداروں میں نمائندگی دینے، عدالتی نظام میں بھی اصلاحات لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے 3 مبصر ممبران قومی اسمبلی جبکہ 3 مبصر ممبران سینٹ کی خصوصی نشتیں مختص کی جائینگی۔  زرائع نے بتایا ہے کہ ان آئینی اصلاحات کا اعلان وفاقی کابینہ کے  اجلاس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف خصوصی طور پر جلد کرینگے۔

دوسری جانب بعض زرائع ان خبروں کی تردید کرتےہوئے موقف رکھتے ہیں کہ کشمیری قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر موقف کمزور ہونے کا عندیہ دیکر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینے کی بجائے داخلی خودمختاری دینے اور آزاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تاہم حقیقی صورتحال آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو سکے گی۔

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/10/gbla-assembly.pnghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/10/gbla-assembly-300x300.pngAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
اسلام آباد (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) اپنا گلگت کو باخبر زرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیر داخلہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں...