گلگت(نعیم انور) بالاورستان نینشل فرنٹ کے چیئرمین اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی کا ایک جلسے سے خظاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بیس سال قبل جب میں نے خطہ بے آئین ہے اور وفاق گلگت بلتستان کے وسائل پر قابض ہے اور استحصالی نظام کے خلاف صدائے حق بلند کی اوراپنی قومی تشخص ا ور حقوق کا نعرہ لگایا تو حکومت سمیت اہم سٹیک ہولڈرز نے مجھ پر غداری کا الزام لگایا اور مجھ پر بے شماربے بنیاد مقدمات دائر کر کے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا،بدترین تشدد کا نشانہ بننا ،طرح طرح کی صحبتیں برداشت کیا اور مخالفین نے عوام میں مجھے مشکوک کر کے پیش کرنے کی کوشش کی مگر اب ہر طرح سے حقوق کیلئے آواز بلند کیا جارہا ہے جو میری عظیم تحریک کا نتیجہ ہے ۔
بی این ایف کے قائد و ممبر قانون سا ز اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنے بنیادی آئینی حقوق اور قومی تشخص کی بحالی کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ،یہی بات میں نے آج سے بیس سال پہلے اُٹھایا تھا اُس وقت عوام میں قومی شعوربیدار نہیں ہوئی تھی ،جہالت اور ناخواندگی کے باعث عوام نے میری حقائق پر مبنی نظریہ پر توجہ نہیں دی اور گندم کی سبسڈی کو اہمیت دی جس کے باعث آج عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام حق حکمرانی اور حق ملکیت سے محرام ہیں ،قومی اداروں میں ہماری نمائندگی نہ ہونے کے باعث ہمارے تقدیر کے فیصلے غیروں کے ہاتھ میں چلے گئے۔حقوق کی بات کرنے پر غدار کہلائے گئے ،اپنی جوانی قوم کی خدمت اور قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے وقف کی مگر قوم کے دشمنوں نے ہمیشہ میرے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی اور مجھے دیوار سے لگایا گیا۔ قومی تحریک کو مختلف سازشوں کے زریعے سبوتاژ کرنے کی کو شش کی مگر کم وقت میں میری آواز عالمی سطح تک پہنچی ہے ۔گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے عوام قومی معاملات پر آواز اُٹھانے لگے ہیں جو ہماری تحریک کی کا میابی ہے،کسی بھی قوم کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا بلکہ حقوق دیکر ہی خاموش کرایا جا سکتاہے

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/01/bnf-2.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/01/bnf-2-300x300.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت(نعیم انور) بالاورستان نینشل فرنٹ کے چیئرمین اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی کا ایک جلسے سے خظاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بیس سال قبل جب میں نے خطہ بے آئین ہے اور وفاق گلگت بلتستان کے وسائل پر قابض ہے اور استحصالی نظام کے خلاف...