سکردو Fida-Nashad(محمداسحاق جلال)سکردو روڈ پر بننے والے پانچ بڑے پلوں کے ٹینڈر کا کام کھٹائی میں پڑ گیا۔ حکومت کی جانب سے پلوں کے ٹینڈر کیلئے پہلے 5جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی بعد میں ٹینڈر 7جون تک ملتوی کیا گیا اب پلوں کا ٹینڈر پراسرار طور پر پھر ملتوی کیا گیا ہے لیکن سب سے دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ پلوں کے ٹینڈر ملتوی ہونے سے متعلق خود حکومتی شخصیات لاعلم ہیں وہ اس بات پر حیران ہیں کہ سکردو روڈ پر بننے والے پلوں کا ٹینڈر 7جون کو کیوں نہیں کیا گیا ہے جب پلوں کے ٹینڈر سے متعلق سینئر وزیر حاجی اکبر تابان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ پلوں کا ٹینڈر کیوں نہیں کیا گیا میں این ایچ اے کے چیئرمین اور دوسرے متعلقہ حکام سے پوچھ کر پلوں کے ٹینڈر سے متعلق کچھ بتا سکوں گا جب تک تفصیلات معلوم نہیں ہوں گی کچھ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔ ادھر سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سکردو روڈ پر بننے والے پانچ بڑے پلوں کا ٹینڈر کب ہو گا البتہ مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ سکردو روڈ پر بننے والے پانچ بڑے پلوں میں سے دو پل آر سی سی بنیں گے ان میں عالم برج اور کچورا پل شامل ہیں تا ہم باقی تین پل سٹیل پر بنیں گے اور یہ پل 70ٹن وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کا ٹینڈر 17جون کو رکھا گیا ہے امید ہے کہ تاریخ پھر تبدیل نہیں ہو گی اور مقرر تاریخ پر ہی روڈ کا ٹینڈر ہو گا۔

Admin ApnaGilgitLocal NewsNews
سکردو (محمداسحاق جلال)سکردو روڈ پر بننے والے پانچ بڑے پلوں کے ٹینڈر کا کام کھٹائی میں پڑ گیا۔ حکومت کی جانب سے پلوں کے ٹینڈر کیلئے پہلے 5جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی بعد میں ٹینڈر 7جون تک ملتوی کیا گیا اب پلوں کا ٹینڈر پراسرار طور پر...