لاہور(پریس ریلیز) لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور نوجوانوں اور عوامی ورکرز پارٹی نے پریس کلب لاہور کے باہر ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ اس موقع پر پریس کلب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران پریس کلب کے باہر عوامی وکررز پارٹی اور یوتھ آف گلگت بلتستان کی ایک کثیر تعداد نے گلگت بلتستان میں کامریڈ بابا جان، طاہر علی طاہ کامریڈ افتخار سمیت سیاسی قیدیوں کی گرفتاری اور سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین کی طرف سے نمائیندہ وفد نے پریس کلب جاکر وزیر اعلی سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات اور مطالبات سے اگاہ کیا۔ وفد میں فاروق طارق صاحب ، انجینئر تحسین علی رانا ، ڈاکٹر سعید الدین، اور توقیر کاظمی شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلی سے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان اور شیڈیول 4 کے بے جا استعمال، سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کئے جانے اور گلگت اسکردو روڑ کی تعمیر میں تاخیر کئے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

14794149_1223349434396272_1548474312_n

14724534_1223338224397393_167449840301495359_n 14695479_1223338057730743_725844354998721072_n 14650113_1223336967730852_7773953636229765166_n 14717300_1223337461064136_5616057737217270494_n

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/10/14717300_1223337461064136_5616057737217270494_n.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/10/14717300_1223337461064136_5616057737217270494_n-300x300.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
لاہور(پریس ریلیز) لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور نوجوانوں اور عوامی ورکرز پارٹی نے پریس کلب لاہور کے باہر ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ اس موقع پر پریس کلب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ...