گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ایک وفد نے اپوازیشن جماعتوں اسلامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے راہنماوں اور اراکین قانون ساز اسمبلی کے ہمراء امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت شہر کے موجودہ حالات خاص کر انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی کے بعد گرفتاریوں اور تین روز سے جاری دھرنوں کے حوالے سے درپیش صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

 ، وفد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنما مولانا عبد السمیع، مولانا سلطان رئیس، فدا حسین، غلام عباس، اختر حسین شامل تھے جبکہ اس موقع پر اسلامی تحریک کے ممبران قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ، کپٹن شفیع خان اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی حاجی رضوان علی کے علاوہ سابق صوبائی وزیر دیدار علی اور امامیہ کونسل کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفد نے آغا راحت حسینی سے علاقائی حساس صورتحال کے پیش نظر حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اراکین قانون ساز اسمبلی نے صوبائی حکومت اور پارلیمانی کمیٹی کیساتھ ہونے والی ابتک کی پشرفت سے آگاہ کیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس مسئلے میں بھر پور کردار ادا کرنے اور فریقین سے مزاکرات کے بعد اس مسئلے کا پر امن حل نکلوانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

زرائع کے مطابق اس موقع پر آغا سید راحت حسین الحسینی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اس مسئلے کی حساسیت کے پیش نظر جلد از جلد پر امن حل تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے اور صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو اپنی روش پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گلگت کی ضلعی انتظامیہ نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور گزشتہ دنوں چند تعلیمی اداروں میں طلباء کی جانب سے یوم حسینؑ کے انعقاد کے بعد جب انتظامیہ کی جانب سے متعدد طلباء کو گرفتار کیا گیا تو ساتھی طلباء نے شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے اور یہ سلسلہ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔

ِ


http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/11/youm-e-hussain-issue-gilgit.pnghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/11/youm-e-hussain-issue-gilgit-300x300.pngAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ایک وفد نے اپوازیشن جماعتوں اسلامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے راہنماوں اور اراکین قانون ساز اسمبلی کے ہمراء امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی...