گلگت (اپنا گلگت مانٹرنگ ڈیسک نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج قانون ساز اسمبلی ہال چنار باغ گلگت میں منعقد ہوا جس میں 33 اراکین نے بحثیت رکن اسمبلی حلف اٹھایا۔ اس سے قبل کل  قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی 9 مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) کو 6‘ اسلامی تحریک پاکستان کو 2 اور مجلس وحدت مسلمین کو ایک نشست مل گئی۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی 4 نشستیں مسلم لیگ (ن) کو ملی ہیں جن پر شیرین اختر ‘ نسرین بانو ‘ رانی عتیقہ اور صوبیہ جبین مقدم جبکہ اسلامی تحریک کی ریحا نہ عبادی اور مجلس وحدت المسلمین کی بی بی سلیمہ منتخب ہوئی ہیں۔ اسمبلی میں ٹیکنو کریٹس کی 3 سیٹوں میں سے 2 سیٹیں مسلم لیگ (ن) کو ملی ہیں جن پر اورنگزیب خان ایڈووکیٹ اور میجر (ر) محمد امین منتخب ہوئے ہیں ۔ ایک سیٹ کیلئے اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم میں قرعہ اندازی کے ذریعے اسلامی تحریک کے کیپٹن (ر) محمد شفیع کامیاب قرار پائے ۔ قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طور پر 22 نشستیں مل گئی ہیں۔ اسلامی تحریک 4 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم 3 سیٹیں ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ‘ پاکستان تحریک انصاف کو ایک ‘ جمعیت علماءاسلام ایک اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔ 33 رکنی ایوان میں 22 ارکان حکومتی بینج سے ہیں جبکہ 11 ارکان کا تعلق اپوزیشن بنچ سے ہو گا۔ دوسری جانب قانون ساز اسمبلی کے اگلے پانچ سال کے لےے خواتےن اور ٹےکنوکرےٹس کے نشستوںکا فےصلہ ہو گےا۔جس کے مطابق ان نشستوںپرماسوائے ضلع غذر کے دےگر تمام اضلاع کو نمائندگی مل گئی۔ مسلم لےگ(ن) کی طرف سے وومن ونگ ضلع غذرکی صدر آمنہ علی جیسی سرگرم خاتون کارکن کو بھی نظرانداز کر دےا گےا۔ سب سے زےادہ فائدے مےں ضلع گلگت رہا جہاںسے دو ٹےکنوکرےٹس اور اےک خاتون رکن اسمبلی بن گئی اور دوسرے نمبر پر ضلع گانچھے رہا جہاں سے اےک ٹےکنوکرےٹ اور اےک خاتون رکن اسمبلی بنی۔ ۔دوسری جانب مجلس وحدت المسلمےن کی طرف سے نامزد خاتون بی بی سلےمہ کا تعلق بھی ضلع گلگت سے ہے اور ٹاس کے ذرےعے کامےاب ہونے والے اسلامی تحرےک کے ٹےکنوکرےٹ کےپٹن(ر) محمد شفےع بھی ضلع گلگت سے تعلق رکھتے ہے جبکہ اسلامی تحرےک کی نامزد رکن اسمبلی رےحانہ عابدی کا تعلق ضلع سکردو سے ہے۔مجموعی طور پر دےکھا جائے تو قانون ساز اسمبلی مےں ضلع غذر کے علاوہ تمام اضلاع کو نمائندگی مل گئی ہے۔

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2015/06/GBLA-1-.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2015/06/GBLA-1--150x150.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت (اپنا گلگت مانٹرنگ ڈیسک نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج قانون ساز اسمبلی ہال چنار باغ گلگت میں منعقد ہوا جس میں 33 اراکین نے بحثیت رکن اسمبلی حلف اٹھایا۔ اس سے قبل کل  قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی 9 مخصوص نشستوں...