گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر دنیو چوک پر بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سیاسی اجتماع میں گلگت بلتستان کے حق ملیکیت اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کئے جانے پر بھر پور احتجاج کیا گیا۔ اجتماع میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اجتماع میں شرکت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ایک وفد کے ہمراء اسکردو سے گلگت پہنچے اور اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت پر بد ترین کرپشن، اقربا پروری اور علاقائی حقوق پر سودہ بازی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی جماعت گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر سطح احتجاج جاری رکھے گی۔

امجد ایڈوکیٹ کے خطاب سے چند اقتباسات اور چید چیدہ نکات

گلگت میں پیپلزپارٹی کا زبردست عوامی طاقت کا مظاہرہ
امجد ایڈووکیٹ نے اپنی تقریر میں کہا۔
کے ٹؤ غیر متنازعہ.
سیاچن غیر متنازعہ۔
‏این ایل آئی غیر متنازعہ۔
سست غیر متنازعہ۔
زمینیں غیر متنازعہ۔
صرف عوام متنازعہ ؟
اگر عوام کی شناخت متنازعہ ہے تو سی پیک بھی متنازعہ ہے۔

14601053_1212616845451901_7284466802711842505_n 14639796_10208954794080125_7801862173471841311_n 14915403_10208954793080100_7006410156929285573_n 14938390_10208954792000073_6418046940138992200_n 14955847_10208954791680065_9222734549301381482_n

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/11/power-show-ppp.pnghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/11/power-show-ppp-300x300.pngAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر دنیو چوک پر بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سیاسی اجتماع میں گلگت بلتستان کے حق ملیکیت اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں وفاقی...