Gilgit Rainingگلگت: (نمائندہ اپنا گلگت)گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپریل کے مہینے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری، گلگت بلتستان میں سردی نے مزیدزورپکڑ لیا، سکردو میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو گیاہے، گلگت سکردو روڈ متعدد مقامات پر بلاک ہوگیا جبکہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانےوالی واحد شاہراہ کے-کے-ایچ بھی تتہ پانی سمیت متعدد مقامات پر بلاک ہوگئی ہے جس کے باعث گلگت بلتستان میں غذائی قلّت پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والی اسی نوعیت کی بارش نے گلگت بلتستان میں تباہی مچا دی تھی اور سینکڑوں لوگ سیلاب کے باعث بے گھر ہوگئے تھے۔
عوام سے گزارش ہے کہ بارش کا سلسلہ ختم ہونے تک سفر سے اجتناب کریں۔

فوٹو: بشکریہ شبیر میر

Admin ApnaGilgitLocal NewsNewsPicture NewsGilgit,Gilgit Baltistan,Kkh
  گلگت: (نمائندہ اپنا گلگت)گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپریل کے مہینے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری، گلگت بلتستان میں سردی نے مزیدزورپکڑ لیا، سکردو میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو گیاہے، گلگت سکردو روڈ متعدد مقامات پر بلاک ہوگیا جبکہ...