گلگت(اپنا گلگت نیوز رپورٹ) گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی ایشن نے احتجاج کے لئے کمر کس لی.کل سے 3 گھنٹہ کام نہیں کرینگے.اگر پھر بھی مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مکمل کام چھوڑ ہڑتال کرینگے.ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی ایشن کے صدرمحمد بہادر نے گلگت پریس کلب میں دیگر عہدیداران کے ہمراء ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہیں کہ صوبائی حکومت ہمیں ٹرخا رہی ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے اپ گریڈیشن نہیں کیا گیا تو احتجاج کو مزید سخت کرینگے.پورے پاکستان میں کلرکس اپ گریڈیشن کے فیصلے پر عملدرامد ہوچکا ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کلرکس کو نظرانداز کیا جارہا ہیں. ہمارا مطالبہ ہے کہ جس فیصلے پر پورے ملک پر عملدرآمد ہورہا ہے، صرف جی بی کو نظراندازکرکے ہمارے ساتھ نا انصافی کی جاری ہی ہے.ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے گلگت بلتستان میں صرف 11 سو کلریکل اسٹاف ہیں، جن کے لئے صرف 3 کروڈ روپے درکار ہیں۔ مگر وزیراعلی اور چیف سیکریٹری کی عدم توجہی کی وجہ سے ہمارا مسئلہ التواء کا شکار ہے۔ اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں.

c
http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/02/c.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2016/02/c-300x300.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت(اپنا گلگت نیوز رپورٹ) گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی ایشن نے احتجاج کے لئے کمر کس لی.کل سے 3 گھنٹہ کام نہیں کرینگے.اگر پھر بھی مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مکمل کام چھوڑ ہڑتال کرینگے.ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی ایشن کے صدرمحمد بہادر نے گلگت پریس...