اسلام آباد (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیر داخلہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک وفاقی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی نے اپنی سفارشات گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پیش کر دی ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جلد قانون سازی متوقع ہے۔+

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 70 سال سے آئینی حقوق سے محروم ہیں اور گزشتہ طویل عرصے سے وہاں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں پانچویں آئینی صوبے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے تنازعہ کشمیر کے فریق ہونے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں خطے کے مستقبل کے فیصلے میں پیچیدگیاں دیکھائی جارہی تھی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں اس خطے کی اہمیت اجاگر ہونے کے بعد حکومتی حلقوں نے سنجیدگی کیساتھ خطے کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے غور شروع کر دیا تھا۔

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2017/03/gb.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2017/03/gb-300x300.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
اسلام آباد (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی...