گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) گلگت بلتستان کی نگراں صوبائی کا اعلان بلاآخر نگراں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ایک ماہ بعد کر دیا گیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اسلام آباد کے زرائع کے مطابق رات گئے جاری ہونے والے نوٹفیکیشن کے مطابق 5 رکنی صوبائی کابینہ میں گلگت سے ناصر حسین اور مشتاق احمد ایڈوکیٹ،  بلتستان سے حاجی ثناء اللہ، دیامر سے عنایئت اللہ شمالی جبکہ  ضلع استور سے حاجی نعمت اللہ، بونجوعی شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق نگراں صوبائی کابینہ میں منتخب ہونے والے دو وزراء کا تعلق پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کنوینئر حشمت اللہ خان کے خاندان سے ہے۔ ، زرائع کے مطابق جلد ہی ایک تقریب میں نگراں وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔

http://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2015/01/gp1.jpghttp://apnagilgit.com/wp-content/uploads/2015/01/gp1-150x150.jpgAdmin ApnaGilgitLocal NewsNews
گلگت (اپنا گلگت نیوز رپورٹ) گلگت بلتستان کی نگراں صوبائی کا اعلان بلاآخر نگراں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ایک ماہ بعد کر دیا گیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اسلام آباد کے زرائع کے مطابق رات گئے جاری ہونے والے نوٹفیکیشن کے مطابق 5 رکنی صوبائی...